محبت ہو تو ایسی، تصویر میں نظر آنے والا جوڑا ہندوستانی خاوند اور سویڈن کی بیوی پر مشتمل ہے۔
انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق 1978ء میں "Pradyumna Kumar” ہندوستان سے سائیکل کے ذریعے سویڈن اپنی بیوی سے ملنے گیا۔
تحقیق میں آگے رقم ہے کہ اس سفر میں کمار کو ٹھیک چار مہینے لگے۔ آٹھ مختلف ملکوں سے سائیکل کے ذریعے ہوتا ہوا کمار اپنی بیوی سے ملنے بلآخر سویڈن پہنچ ہی گیا۔
"nationalgeographic.com” کی تحقیق کے مطابق اس مقصد کے حصول کے لیے کمار کو چار ہزار میل سے زیادہ کا سفر طے کرنا پڑا۔ تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ کمار دراصل ایک غریب اور ہندوؤں کی ڈھیٹ ذات سے تھا اور سویڈن کی رہائشی خاتون سے شادی کے بعد اس کی زندگی بدل گئی۔