کیا پیدائش کا مہینا بیماریوں کے حوالے سے واقعی کچھ بتاتا ہے؟

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق جو لوگ مئی کے مہینے میں پیدا ہوتے ہیں، وہ کم بیمار پڑتے ہیں اور جو اکتوبر کے مہینے میں پیدا ہوتے ہیں، ان کے بیمار پڑنے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔
"cbsnews.com” کے مطابق یہ تحقیق "Columbia University” کے محققین نے کی ہے۔ اس حوالہ سے مذکورہ یونیورسٹی کے پروفیسر "Dr. Nicholas Tatonetti” کہتے ہیں کہ یہ تحقیق نیویارک سٹی میں پورے 14 سال جاری رہی، جس میں 17 لاکھ مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔ تب کہیں جا کر ان کی ٹیم اس نتیجہ پر پہنچی ہے۔