2 نومبر، شاہ رخ خان کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق ’’بالی ووڈ کا بادشاہ‘‘ شاہ رُخ خان 2 نومبر 1965ء کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے۔
فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے انہوں نے تیس نامزدگیوں میں سے چودہ فلم فیئر ایوارڈ جیتے ہیں۔ وہ اور دلیپ کمار ہی ایسے دو اداکار ہیں جنہوں نے فلم فیئر بہترین اداکار کا ایوارڈ آٹھ بار جیتا ہے۔ 2005ء میں ہندوستان کی حکومت نے انہیں ’’پدم شری‘‘ ایوارڈ سے نوازا۔
’’ویلتھ ریسرچ فرم ویلتھ ایکس‘‘ کے مطابق کنگ خان پہلے سب سے امیر بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔