29 ستمبر، جب یہودیوں کا قتل عام کیا گیا

وکی پیڈیا کے مطابق 29 ستمبر 1941ء کو یوکرین (Ukraine) میں یہودیوں کا قتل عام کیا گیا۔ اس موقع پر چونتیس ہزار یہودیوں کو ہلاک کیا گیا۔
یہ قتل عام دوسری جنگ عظیم کے موقع پر جرمن افواج نے سنہ 1941ء کو سوویت یوکرین پر چڑھائی کے وقت کیا۔ تصویر میں دکھائی دینے والی خواتین بھی اپنی موت کا انتظار کر رہی ہیں، انہیں دوسرے لمحے بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا۔