ہندی فلموں کے معروف پسِ پردہ گلوکار مکیش 27 اگست 1976ء کو ڈیٹرائٹ، مشی گن، امریکہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ وہاں ایک کانسرٹ میں پرفام کرنے کے لیے گئے تھے۔ 300 فلموں میں بارہ سو کے قریب گیت گائے۔
وکی پیڈیا کے مطابق ان کا پورا نام “مُکیش چند ماتُھر” تھا۔ آپ کا جنم دہلی کے ایک ہندو کائستھ خاندان میں ہوا۔ ان کا والد زور آور چند ماتھر ایک انجینئر تھا۔ ماں کا نام چندرانی ماتھر تھا۔ اپنے خاندان میں دس بچوں میں چھٹے تھے۔ بہن سُندر پیاری کو موسیقی سکھانے کے لیے گھر آنے والے استاد نے آپ میں ایک ہنر پایا۔ وہ ساتھ والے کمرے میں بہن اور استاد کی تمام باتیں سنتے اور ان کو سیکھتے رہتے۔ دسویں جماعت کے بعد اسکول چھوڑ دیا اور عوام کے کاموں کے ڈیپارٹمنٹ کے لیے کام کیا۔ دہلی میں اپنی ملازمت کے دوران میں اپنی آواز ریکارڈ کی اور آہستہ آہستہ اپنے گانے کی صلاحیتوں اور موسیقی کے آلات کو بہتر کیا۔