معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کی یک سطری خبر کے مطابق خود کو خدمت خلق کے لیے وقف کر دینے والی مسیحی راہبہ مدر ٹریسا 26 اگست 1910ء کو پیدا ہوئیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ نے اپنی زندگی غریبوں اور بے کسوں کی خدمت کے لیے وقف کر دی تھی۔آپ کلکتہ میں ساٹھ برس تک غریبوں اور نادار بیماروں کی دیکھ بھال کرتی رہیں۔
مدر ٹریسا مقدونیہ کے شہر سکوپئے میں سن انیس سو دس میں پیدا ہوئیں تھیں۔ تاہم ان پر البانوی اور مقدونیائی باشندوں کا یکساں دعویٰ ہے۔ کیوں کہ اس وقت مقدونیہ کے نام سے کسی ملک کا وجود نہیں تھا بلکہ یہ شہر سلطنت عثمانیہ کا حصہ تھا۔
آپ کو غریبوں اور ناداروں کے لیے کئی دہائیوں پر مشتمل خدمات کے صلہ میں 1979ء میں نوبل انعام دیا گیا۔ پانچ ستمبر 1997ء کو بھارتی معیاری وقت کے مطابق رات 9 بجکر 30 منٹ پر مدر ٹریسا کلکتہ میں انتقال کرگئیں۔