4 مارچ، جب رومانیہ جھول اٹھا

4 مارچ کو "رومانیہ” کی تاریخ کا بدترین دن گردانا جاتا ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ”timeanddate.com” کے مطابق "رومانیہ” میں 4 مارچ 1977ء کو 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے 1578 لوگوں کی جان لی۔
وکی پیڈیا کے مطابق 1578 لوگوں کی ہلاکت کے علاوہ 11,300 افراد بری طرح زخمی بھی ہوئے جب کہ 32,900 عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ا س کے علاوہ تقریباً 35,000 خاندان چھت سے محروم ہوئے۔