31 جنوری، جب ٹراٹسکی کو ملک بدر کیا گیا

31 جنوری (1929ء) کو سوویت یونین نے ’’لیون ٹراٹسکی‘‘ کو ملک بدر کیا۔
لیون ٹراٹسکی کی شخصیت مسلسل جدوجہد سے عبارت ہے۔ آپ آخری سانس تک اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔
وکی پیڈیا کے تحقیق مطابق آپ قصبہ یانوفکار (یوکرین) میں پیدا ہوئے۔ آپ نے نیورشیا یونیورسٹی (اوڈیسا) میں کچھ عرصہ ریاضی کی تعلیم حاصل کی۔ پھر روسی سوشل ڈیموکریٹک مزدور پارٹی میں شامل ہوگئے۔
تحقیق کے مطابق 1898ء میں آپ کو گرفتار کیا گیا اور 1900ء میں سائبریا بھیج دیا گیا۔ آپ 1902ء میں مغربی یوروپ فرار ہوگئے، جہاں آپ کی لینن سے ملاقات ہوئی۔ بعد میں آپ نے پولی ٹیکل ایجی ٹیٹر اور صحافی کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ آپ کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی کانگرس میں منشیوک (اقلیتی) دھڑے کا لیڈر بھی چنا گیا۔

سٹالن، لینن اور ٹراٹسکی کی ایک نایاب تصویر۔ (Photo: blogrev.livejournal.com)

وکی پیڈیا کے مطابق آپ 1905ء کو روس واپس آئے اور انقلابِ روس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس کی پاداش میں آپ کو دوبارہ سائبریا جلاوطن کیا گیا۔ اس کے چند ماہ بعد آپ فرانس بھاگ گئے اور 1917ء کے انقلاب کے بعد ہی روس واپس آئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ لینن کے پر جوش حامی تھے جبکہ بالشیوک گروہ ، جس کے لیڈر سٹالن اور اس کے دیگر ساتھی تھے، پہلے اشتراکیت کے گہوارے سوویت یونین کو اقتصادی فوجی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا چاہتے تھے۔ ان اختلافات کی بنا پر آپ ترکستان بھیج دیا گیا جہاں سے آپ پہلے فرانس ، پھر ناروے اور بعد ازاں میکسیکو فرار ہوگئے۔
آپ کو 21 اگست 1940ء کو میکسیکو میں قتل کیا گیا۔