شلجم، شوگر کے مریضوں کے لئے بہترین غذا

صحت کے حوالہ سے ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شلجم، ذیابیطس (شوگر) کے مریضوں کے لئے مفید سبزی ہے۔
علاج بالغذا کے حوالے سے مشہور حمیرا پتافی اپنی ایک تحقیقی مقالہ میں رقم کرتی ہیں کہ چوں کہ شلجم میں کاربوہائیڈریٹس نہیں ہوتے، اس لئے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد مفید غذا ہے۔
تحقیق یہ بتاتی ہے کہ اگر ذیابیطس کے مریض کو شلجم اُبال کر کھلایا جائے، تو مریض کے لئے اس سے بہتر غذا اور کوئی نہیں ہوسکتی۔
نوٹ: یہ تحریر مفادِ عامہ کو مد نظر رکھ کر شائع کی جا رہی ہے۔ بہتر ہوگا کہ اس حوالہ سے قارئین اپنے معالج سے بھی مشورہ کرلیں۔