8 جنوری سعودی عرب کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے۔
انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "onthisday.com” کی ایک تحقیق کے مطابق اس روز یعنی 8 جنوری (1926ء) کو عبدالعزیز ابن سعود نے حجاز میں اپنے بادشاہ ہونے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا۔
اس طرح سب سے پہلے جس ملک نے ابن سعود کی بادشاہت کو تسلیم کیا تھا، وہ کوئی اور نہیں بلکہ روس تھا۔
وکی پیڈیا کے مطابق روس نے 11 فروری 1926ء کو حجاز و نجد پر سعودی حکومت کو سب سے پہلے تسلیم کیا تھا۔