یوں تو ہر سبزی کے اپنے اپنے فوائد ہیں، مگر بند گوبھی کو جو خاصیت پروردگار نے عطا کی ہے، اس کی وجہ سے اس کے استعمال سے انکار ممکن نہیں۔
حمیرا پتافی اپنی کتاب ’’حمیرا پتافی کے 786گھریلو ٹوٹکے‘‘ میں بند گوبھی کا سب سے بڑا فائدہ یہ لکھتی ہیں کہ اسے کھانے سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات ستر فیصد کم ہو جاتے ہیں۔
ان کے بقول: ’’اس سبزی میں آئسوٹھینٹ کیمیکل بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔‘‘
حمیرا آگے رقم کرتی ہیں کہ ’’یہ کیمیکل کینسر سے بچاؤ کے لئے سب سے مفید ہے۔‘‘
نوٹ: یہ تحریر عام قارئین کے لئے ہے، اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے۔