جانتے ہیں دنیا کا خوب صورت ترین شہر کون سا ہے؟

Comrade Amjad Ali Sahaab

معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "World of Statistics” نے دنیا کے 23 خوب صورت ترین شہروں کی فہرست دی ہے جس میں سرِ فہرست یعنی دنیا کا خوب صورت ترین شہر ’’وینس‘‘ ہے، جو اٹلی میں واقع ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر دنیا کا خوب صورت شہر ’’روم‘‘ کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی اٹلی ہی میں واقع ہے۔
تیسرے نمبر پر سپین کا شہر ’’بارسلونا‘‘ ہے، چوتھے نمبر پر چیک ری پبلک کا شہر ’’پراگ‘‘ اور پانچویں نمبر پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا شہر ’’نیویارک‘‘ درج ہے۔
فہرست کے آخر میں یعنی 23ویں نمبر پر چائینہ کا شہر ’’بیجنگ‘‘ ہے۔
اس طویل فہرست میں ایک بھی شہر پاکستان یا پڑوسی ملک بھارت کا شامل نہیں۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے