21 نومبر، اسلم پرویز کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق اسلم پرویز (Aslam Pervaiz)، پاکستانی فلمی اداکار، 21 نومبر 1984ء کو لاہور میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔
12 فروری 1932ء لاہور میں پیدا ہوئے۔ اصل نام ضیا تھا۔ فلمی زندگی کا آغاز 1955ء میں انور کمال پاشا کی فلم ’’قاتل‘‘ سے کیا، جو اداکارہ نیئر سلطانہ کی بھی پہلی فلم تھی۔ اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں ’’پاٹے خان‘‘،’’پردیسن‘‘،’’چھومنتر‘‘، ’’کوئل‘‘ اور ’’نیند‘‘ جیسی فلموں میں ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ ہیرو کے طور پر کام کیا۔ ایک کامیاب ولن بھی تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے