12 نومبر، امجد خان المعروف گبر سنگھ کا یومِ پیدایش

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

وکی پیڈیا (انگریزی) کے مطابق امجد خان (Amjad Khan)، مشہور بھارتی اداکار و ہدایت کار، 12 نومبر 1940ء کو ممبئی، برطانوی ہندمیں پیدا ہوئے۔
اپنے 20 سالہ فلمی کیرئیر میں لگ بھگ 132 فلموں میں کام کیا۔ امجد خان کے والد بھی جیانت بھی اداکار ہی تھے۔ خاندان کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مشہور شہر پشاور سے تھا۔ کالج کے دوران میں تھیٹر پر اپنے بھائی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے۔ مشہور ہندی فلم ’’شعلے‘‘ میں ولن کے کردار ’’گبر سنگھ‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ مذکورہ فلم 1975ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد ’’دلاور‘‘ اور ’’مقدر کا سکندر‘‘ (1978ء) میں بھی ولن کے کردار میں جلوہ گر ہوئے اور خوب داد سمیٹی۔
27 جولائی 1992ء کو 51 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے