وکی پیڈیا کے مطابق ویر اپن (Veerappan)، بھارت کا بدنامِ زمانہ ڈاکو، 18 اکتوبر 2004ء کو تامل ناڈو اور کرناٹک کی سرحد پر اپنے 3 ساتھیوں سمیت پولیس میں مقابلے میں مارا گیا۔
18جنوری 1952ء کو گاؤں گوپی ناتم، تامل ناڈومیں پید ا ہوا۔ 120 واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ لمبے چہرے اور گھنی مونچھوں والا یہ شخص سب سے ظالم اور خطرناک انسان تصور کیا جاتا رہا۔ ہاتھی دانت بیچنے کے کاروبار کے ساتھ جرائم کی دنیا میں قدم رکھا۔ کہا جاتا ہے کہ 14سال کی عمر میں پہلا ہاتھی مارا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اُس کے بعد سے تقریباً دو ہزار ہاتھی مارے۔
ویراپن کوصرف ایک بار 1986ء میں گرفتار کیا جا سکا تھا۔ بعد میں 4پولیس والوں کا قتل کرکے فرار ہو گیا۔ دسمبر 2002ء میں جنوبی ریاست کرناٹک کے وزیر ’’ایچ ناگپا‘‘ کو اِغوا کرکے ہلاک کیا۔اس طرح جنوبی ہندوستان کے مشہور اداکار ’’راج کمار‘‘ کو اِغوا کرکے سنسنی پھیلائی، لیکن تین مہینے بعد اُس کو رہا کر دیا۔