معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "The World Ranking” کے مطابق پوری دنیا میں سب سے زیادہ آم (25 ملین ٹن) پیدا کرنے والا ملک انڈیا ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر چائینہ ہے جہاں 3.8 ملین ٹن آم پیدا ہوتا ہے۔ اس طرح 3.6 ملین ٹن کے ساتھ انڈونیشیا تیسرے، 2.7 ملین ٹن کے ساتھ پاکستان چوتھے، 2.4 ملین ٹن کے ساتھ میکسیکو پانچویں، 2.1 ملین ٹن کے ساتھ برازیل چھٹے، 1.7 ملین ٹن کے ساتھ ملاوی ساتویں، 1.6 ملین ٹن کے ساتھ تھائی لینڈ آٹھویں، 1.5 ملین ٹن کے ساتھ بنگلہ دیش نویں جب کہ 1.4 ملین ٹن آم پیدا کرنے کے ساتھ ویت نام کی دسویں پوزیشن ہے۔
("The World Ranking” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)