16 اکتوبر، یوجین اونیل کا یومِ پیدایش

www.lafzuna.com

وکی پیڈیا کے مطابق یوجین اونیل (Eugene Gladstone O’Neill)، مشہور امریکی ڈراما نگار، 16 اکتوبر 1888ء کو نیویارک، امریکہ میں پیدا ہوئے۔
’’پرنسٹن‘‘ اور ’’ہارورڈ یونیورسٹی‘‘ میں تعلیم پائی۔ اُن کی زندگی گوناگوں پیشوں اور دلچسپیوں کی حامل رہی۔ اِس لیے اُن کے ڈراموں کا پس منظر متنوع ہے۔ 1916ء میں ایک تھیٹریکل کمپنی سے وابستہ ہوئے اور دو ’’یک بابی ڈرامے‘‘ لکھے جو بہت مقبول ہوئے۔ اُن کا پہلا ڈراما ’’اُفق کے پرے‘‘ (Beyond The Horizon) سنہ 1920ء میں چھپا، جس پر اُنھیں پلٹزر ادبی انعام ملا۔ یہ انعام بعد میں دو اور ڈراموں پر بھی ملا۔
اونیل بنیادی طور پر المیہ نگار تھے۔ دیومالا، اِشاریت اور فرائڈ کے نظریے سے بہت متاثر تھے۔ اُن کی رائے میں المیہ کو کلاسیکی مفہوم میں، آج کے انسان کی ذہنی زندگی میں بھی وہی مقام حاصل ہے جو قدیم انسان کی ذہنی زندگی میں حاصل تھا۔ 1936ء میں نوبل انعام برائے ادب سے نوازے گئے۔
27 نومبر 1953ء کو میسا چوسٹس، امریکہ میں انتقال کرگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے