سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے ترتیب شدہ اعداد و شمار کے مطابق منگولیا (Mongolia) دنیا کا آلودہ ترین ملک ہے۔
آلودہ ترین ممالک کی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر میانمار (myanmar) ہے۔ اس طرح تیسرے نمبر پر لبنان (Lebanon)، چوتھے نمبر پر (Ghana)، پانچویں نمبر پر نائجیریا (Nigeria)، چھٹے نمبر پر افغانستان (Afghanistan)، ساتویں نمبر پر بنگلہ دیش (Bangladesh)، آٹھویں نمبر پر ویت نام (Vietnam)، نویں نمبر پر نیپال (Nepal) اور دسویں نمبر پر پیرو (Peru) ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی اس فہرست میں پاکستان کو 28 ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے جب کہ پڑوسی ملک بھارت کی 32 ویں پوزیشن ہے۔
اس فہرست کے آخر میں یعنی 111 ویں پوزیشن پر فن لینڈ (Finland) کو رکھا گیا ہے۔ بالفاظِ دیگر فن لینڈ میں باقی ماندہ دنیا کے مقابلے میں آلودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)