کس ملک میں ایک گھنٹے کے اندر سب سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں؟

Comrade Amjad Ali Sahaab

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے مطابق پوری دنیا میں ایک گھنٹے کے اندر سب سے زیادہ یعنی 1,121 اموات چائینہ میں واقع ہوتی ہیں۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارت ہے، جہاں ایک گھنٹے کے اندر 1,069 اموات واقع ہوتی ہیں۔ اس طرح 332 اموات کے ساتھ ریاست ہائے متحدہ امریکہ تیسرے نمبر پر، 313 اموات کے ساتھ نائجیریا چوتھے، 238 اموات کے ساتھ انڈونیشیا پانچویں، 198 اموات کے ساتھ روس چھٹے، 181 اموات کے ساتھ پاکستان ساتویں، 180 اموات کے ساتھ جاپان آٹھویں، 167 اموات کے ساتھ برازیل نویں اور 108 اموات کے ساتھ جرمنی دسویں نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں تنزانیہ کا نمبر سب سے آخر میں ہے، جہاں ایک گھنٹے کے اندر 43 اموات واقع ہوتی ہیں۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے اور اسے باقاعدہ طور پر مضمون کی شکل دی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے