20 ستمبر، انیل دلپت کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق انیل دلپت (Anil Dalpat)، پاکستانی سابق کرکٹر، 20 ستمبر 1963ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
پورا نام انیل دلپت سوناوریا ہے۔ 1984ء سے 1986ء تک 9 ٹیسٹ اور 15 یک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے پہلے ہندو برادری کے فرد ہیں۔ مشہور پاکستانی کرکٹر دانش کنیریا کے کزن ہیں۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ کینیڈا چلے گئے، جہاں کاروبار شروع کیا۔
انیل دلپت ایک نچلے آرڈر کے بلے باز اور وکٹ کیپر تھے۔ 1980ء کی دہائی کے اوائل میں جب وسیم باری زخمی ہوئے، تو ایک مختصر وقفے کے لیے پاکستان کی نمایندگی کا اعزاز بھی انیل دلپت کو ملا۔
فرسٹ کلاس کرکٹ کا وسیع تجربہ اور کیریئر رہا ہے۔ اُن متعدد وکٹ کیپرز میں سے ایک ہیں، جنھیں وسیم باری کی ریٹائرمنٹ کے بعد موقع دیا گیا۔ کراچی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی طرف سے کھیلتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے