سردیوں میں ہر کسی کو ہونٹ پھٹنے کی شکایت رہتی ہے جس کے لئے اکثر زیادہ پیسے خرچ کرکے ادویات خریدنا پڑتی ہیں۔ مگر اب کی بار سردیوں میں اگر ذیل میں دیا گیا ٹوٹکا آزمایا گیا، تو امید ہے کہ بہتری کی سبیل نکل آئے گی۔
اگر آپ کو سردیوں میں ہونٹ پھٹنے کی شکایت ہے، تو تازہ کچا دودھ ہونٹوں پر روزانہ لگایا کریں، اس سے بہت جلد اِفاقہ ہوگا۔