وکی پیڈیا کے مطابق آدیش شری واستو (Aadesh Shrivastava)، مشہور بھارتی موسیقار، 5 ستمبر 2015ء کو بمبئی، بھارت میں کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
4 ستمبر 1964ء کو مدھیا پردیش، بھارت میں پیدا ہوئے۔
بی بی سی اُردو سروس کے مطابق سنہ 1994ء میں ’’آؤ محبت کریں‘‘ فلم کی موسیقی سے بطورِ موسیقار فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ جلد ہی ایک نوجوان اور قابل موسیقار اور گلوکار کے طور پر اپنی شناخت بنا ئی۔ 100 سے زائد ہندی فلموں کی دھنیں ترتیب دیں۔ فلم ’’چلتے چلتے‘‘، ’’باغبان‘‘، ’’ویلکم‘‘ اور ’’راج نیتی‘‘ کے لیے تیار کیے گئے اُن کے گانے بے حد مقبول ہوئے۔موسیقی پر مبنی مشہور ٹی وی شو ’’سا رے گا ما پا‘‘ میں جج کے طور پر فرائض بھی سرانجام دیے ۔