26 مئی، سڈنی پولک کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق سڈنی پولک (Sydney Pollack) ، آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار، 26 مئی 2008ء کو کیلی فورنیا میں انتقال کرگئے۔
دسویں جماعت پاس کرنے کے بعد اداکار کے طور پر اپنی قسمت آزمانے کے لیے نیویارک آئے ۔ٹیلی وژن میں ادکاری کرنے سے پہلے اداکاری کے معروف ٹرینر سینفورڈ میسنر سے اداکاری کی ٹرینگ حاصل کی۔ ٹیلی وژن کے لیے پروگرام بنانے شروع کیے اور اس کے چار برس بعد ہدایت کار کے طور پر ’’دا سلنڈر تھریڈ‘‘ نام کی فلم بنائی۔ کہتے تھے کہ 70ء کی دہائی فلمیں بنانے کے لحاظ سے ہالی وڈ کا گولڈن دور تھا۔
’’ٹوٹسی‘‘ اور ’’آؤٹ آف افریقہ‘ ‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایات دیں اور ’’مائیکل کلیٹن‘‘ جیسی کامیاب فلموں کو پروڈیوس کیا۔ ’’ٹوٹسی‘‘ کے لیے 1982ء میں بہترین ہدایت کار کے طور پر آسکر کے لیے نام زد کیے گئے،جب کہ’’آؤٹ آف افریقہ‘ ‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کا آسکر اعزاز ملا۔ اس فلم کو کل سات آسکر ایوارڈز ملے۔
ڈائریکٹر کی حیثیت سے 1969ء میں ’’دے شوٹ ہارسز ڈانٹ دے‘ ‘ کے لیے بھی آسکر اعزاز کے لیے نامز د کیے گئے۔ اپنے کیریئر کے دوران میں باکس آفس پر زبردست نام کمایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے