معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق جاپان میں 50 ہزار سے زاید افراد ایسے ہیں، جن کی عمر 100 سال سے زیادہ ہے۔
بی بی سی اُردو سروس کے مطابق، دنیا میں جاپان وہ ملک ہے جہاں 100 برس یا اس سے زیادہ عمر کے سب سے زیادہ افراد موجود ہیں۔ جاپان میں ہر ایک لاکھ شہریوں میں سے 48 افراد 100 برس یا اس سے زیادہ عمر پاتے ہیں۔
دنیا کا کوئی دوسرا ملک معمر افراد کی آبادی کے لحاظ سے جاپان کے قریب بھی نہیں۔