24 مئی، رنگیلا کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق رنگیلا (Rnageela) پاکستان فلم انڈسٹری کے نام ور کامیڈین، 24 مئی 2005ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
یکم جنوری 1937ء کو پاڑا چنار، کرم ایجنسی میں پیدا ہوئے۔ اصل نام محمد سعید خان تھا، فلمی دنیا میں رنگیلا کے نام سے مشہور ہوئے۔ عملی زندگی کا آغاز ایک باڈی بلڈر کے طور پر کیا۔ روزی کمانے کے لیے فلموں کے بورڈ بھی پینٹ کرتے رہے۔ پھر اسٹیج ڈراموں میں آنے لگے۔ 1960ء کی دہائی کے آغاز میں فلموں میں کام شروع کیا۔ ہدایتکار ایم جے رانا کی فلم ’’جٹی‘‘ اُن کی پہلی فلم تھی۔ ابتدائی فلموں میں ’’گل بدن‘‘ اور ’ ’گہرا داغ‘‘ شامل ہیں۔ 1969ء میں ہدایت کار کے طور پر کامیاب فلمیں بنائیں جن میں ’’دیا اور طوفان‘‘، ’’رنگیلا‘‘، ’’کبڑا عاشق‘‘، ’’صبح کا تارا‘‘ اور ’’دو رنگیلے‘‘ جیسی فلمیں ہیں۔ گلوکار کے طور پر بھی کئی یادگار گانے گائے، جن میں ’’میری زندگی ہے نغمہ‘‘ اور ’’پردے میں رہنے دو‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے