2 مئی، دی راک کا یومِ پیدایش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ’’دی راک‘‘ (The Rock) مشہور امریکی پہلوان اور اداکار، 2 مئی 1972ء کو کیلی فورنیا، امریکہ میں پیدا ہوئے۔
اصل نام "Dwayne Johnson” ہے مگر ’’دی راک‘‘ کے نام سے پوری دنیا میں جانے پہچانے جاتے ہیں۔ حیرت انگیز جسمانی ساخت اور بہترین اداکاری نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔
بی بی سی اردو سروس کی 26 اگست 2016ء کی ایک رپورٹ کے مطابق: ’’امریکی مالیاتی جریدے فوربز کی گذشتہ برس کے دوران میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلا نام ڈوین جانسن کا رہا ہے۔‘‘
’’سان اینڈریئس‘‘ اور ’’سنٹرل انٹیلی جنس‘‘ ان کی ایسی فلمیں ہیں جنھوں نے مالی طور پر ’’دی راک‘‘ کو کافی مضبوط کیا۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے