آپ جہاں کہیں بھی جائیں، بیشتر لوگوں کو صبح ناشتے میں انڈا کھاتے ضرور دیکھیں گے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ آئیے، اس کا جائزہ لیتے ہیں۔
اس کی سب سے بڑی وجہ انڈے کا غذائیت سے بھرپور ہونا ہے۔ جیسے کہ معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق انڈے میں ’’وٹامن سی‘‘ (Vitamin C) کے علاوہ سبھی وٹامنز پائے جاتے ہیں۔
دوسری طرف "happyegg.com” کی ایک تحقیق کے مطابق پوری دنیا میں ناشتہ کرتے وقت 42 فی صد لوگ انڈا (فل فرائی، ہاف فرائی دونوں شکل میں) کھانے کو ترجیح دیتے ہیں اور 37 فی صد آملیٹ کو۔
