وکی پیڈیا کے مطابق اکیرا کروساوا (Akira Kurosawa) مشہور جاپانی ہدایت کار اور منظر نویس، 23 مارچ 1910ء کو ٹوکیو، جاپان میں پیدا ہوئے۔
اپنے 57 برس کے فلمی کیریئر میں لگ بھگ 30 فلمیں بنائیں۔ دنیائے فلم کی بڑی ہستیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اُن کی خاص بات اُن کی فلموں کی عکس بندی ہوا کرتی تھی۔ اُن کی فلموں پر نظر ڈالی جائے، تو ایسا لگتا ہے کہ انھوں نے اپنی فلموں کے مناظر عکس بند نہیں کیے ہیں بلکہ ایک موسیقار کی طرح ترتیب دیے ہوئے ہیں۔ ہر منظر اتنا مربوط اور نپا تُلا دکھائی دیتا ہے کہ کوئی اس میں کھو کر رہ جائے ۔ ’’سیون سمورائے‘‘، ’’رین‘‘ اور ’’دی ہڈین فورٹریس‘‘ لازوال فلمیں ہیں۔
6 ستمبر 1988ء کو ٹوکیو، جاپان میں انتقال کرگئے۔