یوں تو جاپانی قوم پوری دنیا میں اپنے نظم و نسق کے لیے مشہور ہے مگر آج کل ان کی پارکنگ ڈسپلن کے حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی ڈرائنگ دراصل ’’جیومیٹرک پارکنگ‘‘ کہلاتی ہے، جو محدود زمین پر 60 فی صد سپیس مہیا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈسپلنڈ پارکنگ کی بہترین مثال ہے،جس پر جاپان میں عمل کیا جاتا ہے۔ یہ ایک طرح سے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں طرح کی ممالک کے لیے مثال ہے۔