وکی پیڈیا کے مطابق ثقلین مشتاق (Saqlain Mushtaq) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، 29 دسمبر 1976ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔
ثقلین مشتاق نے باؤلنگ میں پہلی دفعہ ’’دوسرا‘‘ ایجاد کیا تھا۔ رائٹ آرم آف بریک باؤلر تھے۔ 49 ٹیسٹ اور 169 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔ ٹیسٹ میچوں میں 208 اور ون ڈے میں 288 وکٹیں حاصل کیں ۔اس کے علاوہ ایک ٹیسٹ میچ میں سنچری بھی سکور کی۔
2016ء تک ون ڈے کی تاریخ کے وہ پہلے باؤلر رہے جس نے تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کیں۔