27 نومبر، بپّی لہری کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق بپّی لہری (Bappi Lahiri) ہندی فلموں کے مشہور موسیقار، 27 نومبر 1952ء کو مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں پیدا ہوئے۔
اصل نام آلوکیش لہری تھا۔ تین سال کی عمر میں طبلہ بجانا شروع کیا۔ بالی ووڈ کے راک اسٹار مانے جاتے تھے۔’’ڈسکو ڈانسر‘‘، ’’ہمت والا‘‘، ’’شرابی‘‘، ’’ایڈونچرز آف ٹارزن‘‘، ’’ڈانس ڈانس‘‘، ’’کمانڈو‘‘، ’’آج کے شہنشاہ‘‘ اور ’’تھانیدار‘‘ سمیت بے شمار فلموں کے گانے کمپوز کیے۔ پچھلی دہائی میں ’’دی ڈرٹی پکچر‘‘ کا گانا ’’او لالا‘‘، ’’غنڈے‘‘ کا گانا ’’تو نے ماری انٹریاں‘‘ جیسے مشہور گانے گائے۔ آخری بار 2020ء کی فلم ’’باغی 3‘‘ کے لیے گانا ’’بھنکاس‘‘ کمپوز کیا تھا۔ کئی چھوٹی اور بڑی فلموں میں اداکاری بھی کی۔ سیاست میں بھی متحرک رہے۔ 2014ء میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
70 سال کی عمر میں 15 فروری 2022ء کو پورے ایک ماہ کی علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کرگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے