فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیا ہے؟

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (Fuel Price Adjustment)کیا ہے، اس کا تعین کون اور کیسے کرتاہے اور کیا اس کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں؟
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کو سمجھنے کے لیے ایکچوئل فیول کاسٹ (ایک ماہ میں ایندھن پر آنے والی لاگت) اور ریفرنس فیول کاسٹ سمجھنا ضروری ہے۔
ہر مالی سال کے آغاز میں نیشنل الیکٹرک پاؤر ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ایک ریفرنس فیول کاسٹ دیتا ہے یعنی ایک ایسا حوالہ جس سے ہر ماہ ایندھن پر آنے والی کُل لاگت کا موازنہ کیا جاسکے۔ ایک مہینے میں بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی کُل لاگت (باسکٹ فیول کاسٹ) دراصل ملک میں توانائی کے مختلف ذرائع میں استعمال ہونے والے ایندھن (جیسے کوئلہ، ایل این جی، فرنس آئل) پر آنے والی لاگت کے اعتبار سے نکالی جاتی ہے۔ یوں ہر ماہ کے اختتام پر اِس ماہ کی مجموعی فیول کاسٹ کا موازنہ ریفرنس فیول کاسٹ سے کیا جاتا ہے اور اسی حساب سے یہ ’’ایڈجسٹمنٹ‘‘ دو ماہ کے بعد بجلی کے بلوں میں لگ کر آتی ہے۔
اگر اُس ماہ مجموعی فیول کاسٹ، ریفرنس کاسٹ سے زیادہ ہو، تو آپ کے بل میں ایف پی اے کی مد میں اضافہ ہوگا جب کہ اگر اِس ماہ کی مجموعی فیول کاسٹ، ریفرنس کاسٹ سے کم ہو، تو ایف پی اے کی مد میں کمی آتی ہے۔ اسے ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کہتے ہیں۔
(جہانگیر ورلڈ ٹائمز، ماہِ اکتوبر 2022ء، صفحہ نمبر 114 سے انتخاب)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے