25 اکتوبر، منظور پشتین کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق منظور احمد پشتین (Manzoor Pashteen) پشتونوں کے حقوق کے لیے سرگرم قوم پرست راہ نما، 25 اکتوبر 1994ء کو جنوبی وزیرستان میں سرواکی کے نزدیک ایک چھوٹے سے گاؤں، مولے خان سرائی میں پیدا ہوئے۔
اپنی ابتدائی تعلیم گاؤں ہی کے سکول میں حاصل کی۔ گومل یونی ورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے ڈی وی ایم کی ڈگری مکمل کی، تاہم 2009ء میں، آپریشن راہِ راست کے نتیجے میں، منظور اور ان کا خاندان ڈیرہ اسماعیل خان میں داخلی بے گھر افراد کے کیمپوں میں پناہ لینے پرمجبور ہوگیا۔ بچپن کے دوران میں اپنے خاندان کے ہم راہ چار بار بے گھر ہوئے۔ 2014ء میں ’’محسود تحفظ تحریک‘‘ قایم کی۔ آج کل پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ ہیں۔
منظور پشتین پر تنقید کی جاتی ہے کہ انھیں غیر ملکی حمایت حاصل ہے، تاہم اس بات کا ثبوت اتنے عرصے میں کسی کے ہاتھ نہ آسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے