30 جولائی، آرنلڈ شوارزنیگر کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق آرنلڈ شوارزنیگر (Arnold Schwarzenegger)مشہور آسٹرین-امریکن فن کار، فلم ساز، کار و باری شخصیت، سرمایہ کار، مصنف، فلاحی شخصیت، سماجی کارکن اور سیاست دان 30 جولائی 1947ء کو آسٹریا میں پیدا ہوئے۔
1970ء کو محض 23سال کی عمر میں تن سازی میں سب سے بڑا اعزاز ’’مسٹر اولمپیا‘‘ جیت کر ریکارڈ بنایا، جسے اب تک کوئی نہیں توڑ پایا۔ اس ایک سال پہلے 22 سال کی عمر میں یہ اعزاز جیتنے میں ناکام رہے تھے۔ بہترین فلموں میں "THE TERMINATOR” ، "TERMINATOR 2: JUDGMENT DAY” ، "TOTAL RECALL” ، "PREDATOR” ، "COMMANDO” وغیرہ ہیں۔
2003ء سے 2011ء دو مدتوں تک امریکی ریاست کیلی فورنیا کے 38ویں گورنر بھی رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے