13 جولائی، پیٹرک سٹیورٹ کا یومِ پیدائش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق پیٹرک سٹیورٹ (Patrick Stewart) مشہور انگریز اداکار، 13 جولائی 1940ء کو میر فیلڈ (Mirfield) انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔
’’اسٹار ٹریک‘‘، دی نیکسٹ جنریشن‘‘ (کیپٹن جین لوک پیکارڈ کے طور پر) اور ’’ایکس مین سیریز‘‘ (پروفیسر زیویئر کے طور پر) میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ۔ٹی وی گائیڈ کے ذریعے 80ء کی دہائی کے بہترین ڈرامائی اداکار قرار دیے گئے۔ ’’میرفیلڈ سیکنڈری ماڈرن اسکول‘‘ سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔ شادی 2013ء میں ’’سنی اوزیل‘‘ سے ہوئی۔ اس سے قبل دو شادیاں کیں، ایک ’’وینڈی نیوس‘‘ اور دوسری ’’شیلا فالکنر‘‘ سے۔’’سوفی سٹیورٹ‘‘ اور ’’ڈینیل سٹیورٹ‘‘ کے والد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے