وکی پیڈیا کے مطابق ٹونی بلیئر (Tony Blair) سابق برطانوی وزیرِ اعظم، 6 مئی 1953ء کو ایڈنبرگ (Edinburgh, United Kingdom) میں پیدا ہوئے۔
اپنے والدین کے دوسرے بیٹے ہیں۔ ابتدائی چند سال آسٹریلیا کے شہر ’’ایڈیلیڈ‘‘ میں گزارے جہاں والد ایک یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم دیتے تھے۔ خاندان 50ء کی دہائی کے آخر میں برطانیہ واپس آگیا۔ بچپن کے باقی سال ڈرہم میں گزارے جہاں ’’کورِسٹراسکول‘‘ میں زیرِ تعلیم رہے۔ اساتذہ انہیں ایک شرارتی اور باغی لڑکے کے طور پر جانتے تھے۔ اپنے اسکول کے دنوں میں ایک باصلاحیت اداکار کے طور پر جانے جاتے تھے، جو ہمیشہ سب کی توجہ کا مرکز بننا پسند کرتے تھے۔17سال کی عمر میں اسکول رولز کی مسلسل خلاف ورزی پرخارج کرنے کی دھمکی دی گئی۔ بعد میں ’’سینٹ جانز کالج آکسفرڈ‘‘ میں قانون کے شعبے میں داخلہ لیا۔
سنہ 2001ء اور 2005ء میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ عوامی سطح پر مقبولیت کو سب سے زیادہ دھچکا اپنی ہیعراق پالیسی کی وجہ سے پہنچا جس نے ٹونی بلیئر کو امریکی پالیسی کے قریب اور عوام سے دور کر دیا۔ 27جون 2007ء کو مستعفی ہونے کافیصلہ کیا۔ جون 2007ء ہی میں وزیرِ اعظم کے عہدے سے علاحدہ ہو گئے۔