29 اپریل، ڈینیل بلیک ڈے لیوس کا یومِ پیدائش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "Britannica.com” کے مطابق ڈینیل بلیک ڈے لیوس (Daniel Blake Day-Lewis) مشہور برطانوی اداکار، 29 اپریل 1957ء کو لندن، برطانیہ میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق پورا نام سر ڈینیل مائیکل بلیک ڈے لیوس (Sir Daniel Michael Blake Day-Lewis) ہے۔ اپنے دور کے سب سے معزز اداکاروں میں سے ایک ہیں۔سینما کی تاریخ کے ایک بہترین اداکار کے طور پر مانے جاتے ہیں ۔متعدد ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں، جن میں تین اکیڈمی ایوارڈز برائے بہترین اداکار بھی شامل ہیں۔ اس زمرے میں تین ایوارڈ جیتنے والے وہ واحد مرد اور تین آسکر جیتنے والے تین مرد اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اس کے علاوہ چار برٹش اکیڈمی فلم اعزازات برائے بہترین اداکار، تین اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ اور دو گولڈن گلوب ایوارڈ بھی جیتے ہیں۔ جون 2014ء میں ڈینیل ڈے لیوس کو ڈراما میں خدمات کے لئے ’’سر‘‘ (Sir) کا خطاب عطا کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے