تحصیلِ کبل چیئرمین شپ، 8 امیدوار میدان میں

وفاقی وزیرِ مواصلات و پوسٹ آفس مراد سعید کے آبائی علاقہ کبل میں تحصیل چیئرمین شپ کے لیے 8 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔
اس حلقہ میں اے این پی کے سابق ایم پی اے رحمت علی خان، ن لیگ کے عثمان غنی، تحریکِ انصاف کے سعید احمد خان، جماعتِ اسلامی کے سابق تحصیل ناظم حاجی رحمت علی، جے یو آئی (ف) کے اشفاق احمد خان ایڈوکیٹ، تحریکِ لبیک کے محمد رضا خان اور آزاد امیدوار عنایت اللہ خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

مراد سعید کے آبائی حلقے تحصیلِ کبل سے چیئرمین شپ کا انتخاب لڑنے والے امیدوار۔ (فوٹو: فیاض ظفر)

مٹہ تحصیل وزیر اعلا کا آبائی حلقہ ہونے کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے جب کہ کبل تحصیل کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کہ اس سے تعلق رکھنے والے مراد سعید کے پاس وفاق میں دو اہم وزارتیں ہیں۔ وہ وزیرِ اعظم عمران خان کے بہت قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔
تحصیلِ کبل کے 39 ویلج کونسلوں میں 307 امیدوار جنرل کونسلر، 61 امیدوار خواتین کونسلر، 160 امیدوار مزدور کسان کونسلر اور 140 امیدوار یوتھ کونسلر کے لیے انتخاب لڑیں گے۔ اس تحصیل میں کوئی اقلیتی امیدوار نہیں۔
الیکشن کمیشن سوات کے مطابق تحصیلِ کبل میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 262022 ہے، جن میں 146186 مرد اور 115836 خواتین ووٹر شامل ہیں۔