وکی پیڈیا کے مطابق فریدہ جلال (farida Jalal) مشہور بھارتی اداکارہ 14 مارچ 1944ء کو نئی دہلی بھارت میں پیدا ہوئیں۔
200 سے زاید بالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔ ہندی سنیما کی وجہ سے جانی جاتی ہیں جب کہ تیلگو، تامل اور انگریزی زبان کی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ فنی دور کا آغاز 1963ء میں بطور چایلڈ سٹار، ایک میلو ڈرامے ’’یہ رشتے ہیں پیار کے‘‘ سے کیا۔ بالغ اداکارہ کے طور پر ان کو پہلی بار فلم ’’تقدیر‘‘ (1967ء) میں کردار ملا۔ 1970ء اور 1980ء کی دہائیوں میں کئی فلموں میں مرکزی اور امدادی کردار ادا کیے۔پارس (1971ء)، حنا (1991ء)، دل والے دلہنیا لے جائیں گے (1995ء) میں بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر اعزاز ایوارڈ حاصل کیے۔