معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق یوری گاگرین (Yuri Gagarin) سابق سوویت یونین کے پائلٹ 9 مارچ 1934ء کو روس میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 12 اپریل 1961ء کو وہ پہلے انسان تھے جو خلا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ خلائی جہاز ’’ووستوک ون‘‘ کے ذریعے خلا میں داخل ہوئے اور زمین کے گرد چکر لگایا۔ ان کے خلا میں جانے سے سوویت یونین اور امریکہ کے درمیان باقاعدہ طور پر ایک خلائی دوڑ شروع ہو گئی۔