22 جنوری، ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی (Doctor Ishtiaq Hussain Qureshi) ماہرِ تعلیم، مورخ، ڈراما نویس اور کراچی یونی ورسٹی کے وائس چانسلر 22جنوری 1981ء کو اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
20 نومبر 1903ء کو اُتر پردیش، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ 1942ء میں ’’سینٹ اسٹیفن کالج دہلی‘‘ سے بی اے ، تاریخ اور فارسی میں ایم اے کیا۔ اسی ادارے کے شعبۂ تاریخ میں لیکچرار سے ملازمت کی ابتدا کی…… لیکن فوراً بعد کیمبرج یونیورسٹی سے تاریخ میں پی ایچ ڈی کے لیے برطانیہ چلے گئے اور پروفیسر ڈاکٹر وائیٹ ہیڈ جو سخت نظم و نسق کی وجہ سے مشہور تھے کی نگرانی میں "The Administration of the sultanate of Delhi”(سلطنتِ دہلی کا نظمِ حکومت) مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ہندوستان واپسی پر دہلی یونیورسٹی میں ریڈر مقرر ہوئے اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے دہلی یونیورسٹی کے شعبۂ تاریخ کے پروفیسر اور پھر ڈین مقرر ہوئے ۔23 انگریزی اور اُردو زبان کی کتابوں کے مصنف ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے اعلا سول ایوارڈ ’’ستارۂ پاکستان‘‘ سے نوازا۔ پاکستان پوسٹ نے 20نومبر 2001ء کو ان کی ادبی خدمات کے صلے میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔