سال 2021ء، ریسکیو 1122 سوات کو ہزاروں فیک کالز موصول ہوئیں

(خصوصی رپورٹ) ریسکیو 1122 سوات نے سال 2021ء میں مجموعی طور پر 15 ہزار 241 افراد کی جان بچائی، جن میں 13 ہزار 146 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل بھی کیا۔ 2 ہزار 95 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی گئیں جب کہ 155 افراد موقع ہی پر مختلف حادثات کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
ریسکیو 1122 سوات نے پچھلے سال (2021ء) 1 ہزار 644 ٹریفک حادثات، 400 آتش زدگیاں، 129 گولی لگنے کے واقعات، 49 پانی میں ڈوبنے کے واقعات، 15 عمارتوں کی چھت گرنے کے واقعات، 7 گیس سلنڈر دھماکے اور 405 دیگر متفرق واقعات میں خدمات سر انجام دیں۔
ریسکیو 1122 نے پچھلے سال ’’ہیلتھ ایمبولینس‘‘ میں بہتر علاج معالجے کے لیے 7 ہزار 437 مریضوں کو ضلع کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا، جن میں 500 سے زائد مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا۔
حسبِ معمول ریسکیو 1122 سوات کنٹرول روم شبانہ روز مصروف رہا اور حسبِ روایت ضلع بھر سے 4 لاکھ 29 ہزار سے زائد کالز موصول ہوئیں، جن میں 2 لاکھ 27 ہزار تک غلط یا فیک کالز شامل تھیں۔