16 دسمبر، جین آسٹن کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق جین آسٹن (Jane Austen) انگریزی کے عظیم ناول نگاروں میں سے ایک 16 دسمبر 1775ء کو ’’سٹیونٹن‘‘ انگلینڈ میں پیدا ہوئیں۔
موجودہ دور کے بعض نقادوں کے نزدیک ان کے ناول ’’پرائڈ اینڈ پریجوڈس‘‘(Pride and Prejudice) کا شمار دنیا کے دس عظیم ناولوں میں کیا جا تا ہے۔
جین ایک پادری کی لڑکی تھی۔ اپنی زندگی کے ابتدائی 25 سال ’’ہیمپ شائر‘‘ میں والد کے ساتھ گرجا میں گزارے۔ یہیں اپنے تین مشہور ناول "Pride and Prejudice”، "Sense and Sensibility” اور "Northanger Abbey” لکھے…… جو بہت بعد میں شائع ہوئے۔
جین روزِ اول سے اپنی اعلا نثر کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی اخلاقی قدریں بڑی گہری ہیں۔ پلاٹ میں ہلکا طنز ومِزاح ہے۔
جین کی تصنیفات الگ الگ مجموعے کی شکل میں بھی چھپتی رہتی ہیں۔ سوانح حیات بھی شائع ہوئی ہے۔ایک نیلامی میں ان کی ہاتھ سے لکھی ہوئی دستاویزات 993250 پاؤنڈ میں فروخت ہوئیں۔