26 نومبر، کوونٹرے پیٹ مور کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق کوونٹرے پیٹ مور (Coventry Patmore) مشہور انگریزی شاعر 26 نومبر 1896ء ’’لے منگٹن‘‘ انگلینڈ میں انتقال کرگئے۔
23 جولائی 1823ء کو ’’ووڈفورڈ‘‘ (انگلستان) میں پیدا ہوئے۔ اپنی شہرہ آفاق نظم "The Angel in the House” سے شہرتِ دوام پائی۔ ابتدائی تعلیم گھریلو ماحول میں ہی حاصل کی۔ مصورانہ صلاحیتوں کی بنا پر اسے "Silver Pallet” کا انعام 1838ء میں ’’سوسائٹی آف آرٹ‘‘ کی طرف سے دیا گیا۔ 16 سال کی عمر میں فرانس کے اسکول میں بھیجے گئے جہاں اپنی پہلی نظم لکھی۔ 1944ء میں ان کی نظموں کا ایک مجموعہ شائع ہوا۔
ایک سادہ طبع انسان تھے جس کی عمر ’’برٹش میوزیم لائبریری، لندن‘‘ میں ایک ذمہ دار عہدے پر ملازمت کرتے گزری۔
’’کوونٹرے پیٹ مور‘‘ کا شمار اپنے عہد کے اچھے لکھنے والوں میں ہوتا تھا۔نہ صرف ایک اچھے شاعر تھے بلکہ اچھے ادیب بھی تھے، جس کے مضامین اس زمانے کے معیاری رسائل میں اکثر و بیشتر شائع ہوا کرتے تھے۔ ادبی حلقوں میں وقعت کی نگاہ سے دیکھتے جاتے تھے۔ مقالے اور مضامین کے علاوہ ڈھیر سارے ناول لکھے اور کئی شعری مجموعے یادگار چھوڑے۔ تمام تخلیقات میں اخلاقی اور مذہبی عنصر خاص طور پر نمایاں ہے۔