وکی پیڈیا کے مطابق رسول حمزہ توف (Rasul Gamzatov) روسی جمہوریہ داغستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ عوامی شاعر اور نثرنگار 3 نومبر 2003ء کو ماسکو میں انتقال کرگئے۔
’’داغستان‘‘ کے ایک گاؤں ’’سدا‘‘ میں مشہور شاعر حمزہ سداسا کے گھر 28 ستمبر 1923ء کو پیدا ہوئے۔ رسول حمزہ توف کی شاعری وطن دوستانہ اور صدیوں پرانی عوامی دانش سے مملو ہے۔ داغستانی ادیبوں کی انجمن کے چیئرمین بھی رہے۔ اُردو میں ترجمہ شدہ ناول ’’میرا داغستان‘‘ ان کا شاہکار ناول ہے۔