4 ستمبر، رچرڈ رائٹ کا یومِ پیدائش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "brittanica.com” کے مطابق رچرڈ رائٹ (Richard Nathaniel Wright) ناول و افسانہ نگار اور شاعر 4 ستمبر 1906ء کو امریکہ میں پیدا ہوئے۔
ان کی تخلیقات نسلی رنگ لیے ہوئی ہیں۔ خاص کر 19ویں صدی کے اوائل اور 20ویں صدی کے وسط میں افریقی نژاد امریکیوں کے ساتھ نسلی امتیاز اور ان پر تشدد کے خلاف کُھل کر لکھا۔
28 نومبر 1960ء کو فرانس کے شہر پیرس میں انتقال کرگئے۔