سونگ کران، تھائی لینڈ کا عجیب و غریب تہوار

سونگ کران (Songkran) تھائی لینڈ کا نئے سال کا تہوار ہے۔ اس منفرد تہوار میں لوگ بالٹیاں، لوٹے، پانی پھینکنے والی پلاسٹک سے بنی بندوقیں اور ہر وہ چیز جس میں پانی بھر کر دوسروں پر پھینکا جاسکے،گھروں سے نکال لاتے ہیں۔ مذکورہ چیزوں میں پانی بھر کر قومی سطح پر لڑنے والی اس پانی کی جنگ میں حصہ لیتے ہیں اور ایک دوسرے پر پانی پھینک کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ تہوار مِزاحیہ اور اتنی دلچسپ ہوتی ہے کہ اس میں ملک کی بیش تر آبادی بھیگ کر رہ جاتی ہے۔
(بحوالہ ’’ہمدرد نونہال‘‘ حصۂ انگریزی، ماہِ جولائی 2021ء، صفحہ نمبر 143 سے انتخاب)