11 اگست، راحت اندوری کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق راحت اندوری (Rahat Indori) مشہور بھارتی اردو شاعر اور فلمی نغمہ نگار 11 اگست 2020ء کو اندور، بھارت میں انتقال کرگئے۔
یکم جنوری 1950ء کو اندور میں پیدا ہوئے۔ ٹیکسٹائل مل کے ملازم رفعت اللہ قریشی والد اور مقبول النساء بیگم والدہ تھیں۔ابتدائی تعلیم نوتن اسکول اندور میں ہوئی۔ اسلامیہ کریمیہ کالج اندور سے 1973ء میں بیچلر کی تعلیم مکمل کی۔ 1975ء میں برکت اللہ یونیورسٹی، بھوپال سے اُردو ادب میں ایم اے کیا۔ 1985ء میں مدھیہ پردیش کے ’’مدھیہ پردیش بھوج اوپن یونیورسٹی‘‘ سے اُردو ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ دیوی اہلیہ یونیورسٹی اندور میں اردو ادب کے پروفیسر بھی رہے۔ ایک اچھے شاعر اور گیت کار ثابت ہوئے۔ کئی بالی ووڈ فلموں کے لیے نغمے لکھے جو مقبول اور زبان زدِ عام بھی ہوئے۔