پنڈت ہری چند اختر کی کمال حاضر جوابی

ممتاز شاعر پنڈت ہری چند اختر ایک بڑے مشاعرے میں ممتاز حسن مرحوم کی دعوت پر پاکستان آئے تھے۔ ان کے بارے میں ایک بار عبدالمجید سالک نے اپنے کالم میں لکھا: ’’پنڈت ہری چند اختر کا نام کیا ہے، پاکستان کا جھنڈا ہے۔ ہری یعنی سبز، چند یعنی چاند اور اختر یعنی ستارہ۔‘‘
پنڈت جی نے کالم پڑھا، تو اخبار کے دفتر پہنچے اور کہا: ’’سالک! جھنڈے کو جھک کر سلامی دیجیے۔‘‘
(ڈاکٹر جمیل جالبی کے ایک مضمون سے انتخاب)