جسم کی چربی کس وقت گھلتی ہے؟

عام لوگوں کا خیال یہی ہے کہ مشقت شروع کرتے ہی جسم میں موجود چربی ضائع ہونا شروع ہوجاتی ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔

انگریزی کی ایک مشہور ویب سائٹ rebloggy.com کی حالیہ تحقیق کے مطابق جب آپ کوئی جسمانی مشقت کرتے ہیں، تو پہلے پندرہ منٹ آپ کا جسم شوگر اور کاربوہائیڈریٹ کو جلا کر آپ کو توانائی دیتا ہے۔

ٹھیک 30 منٹ کی مشقت کے بعد آپ کے جسم میں موجود چربی جلنا یا گھلنا شروع ہوجاتی ہے اور آپ کے وجود کو توانائی ملنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔

اس کے بعد مشقت کا سلسلہ جتنا دراز ہوگا، اتنی ہی چربی جلے گی۔